ضلع انتظامیہ کا انسداد تجاوزات و قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن

24 Feb, 2019 | 11:20 PM

Arslan Sheikh

( عثمان علیم ) ضلع انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن، ٹمپل روڈ پر سرکاری راہ داری پر قائم متعدد دکانیں مسمار جبکہ رم مارکیٹ دکانوں کی مسماری کے لیے نشاندھی کا عمل مکمل، مسماری کے نوٹسز جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع انتظامیہ کی جانب سے رم مارکیٹ اور ٹیمپل روڈ پر انسداد تجاوزات و قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں ایم سی ایل، ریونیو اور والڈ سٹی اتھارٹی کے افسران و ملازمین شریک ہوئے۔ اے سی سٹی احمد رضا بٹ کی سربراہی میں پہلا آپریشن ٹیمپل روڈ پر کیا گیا جس میں بھاری مشینری کی مدد سے سرکاری راہ داری پر قائم متعدد دکانوں کو مسمار کردیا گیا اور سرکاری راہ داری کو خالی کروایا گیا۔

 دوسرا آپریشن رم مارکیٹ میں کیا گیا جہاں ایم سی ایل کے عملے نے دکانوں کے باہر رکھے رموں کو ہٹوایا اور والڈ سٹی اتھارٹی کے ساتھ مل کر رم مارکیٹ میں موجود غیرقانونی دکانوں کی مسماری کے لیے نشاندھی کاعمل مکمل کیا۔ اے سی سٹی احمد رضا بٹ کا کہنا ہے کہ دکانداروں کو آپریشن سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ نوٹسز بھی دے دیے ہیں جلد رم مارکیٹ میں موجود تمام غیر قانونی دکانوں کو مسمار کردیا جائیگا۔

مزیدخبریں