ریل گاڑی میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کی شامت آگئی

24 Feb, 2019 | 05:26 PM

Arslan Sheikh

( سعید احمد ) ریلوے پولیس کی بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کیخلاف کارروائیاں جاری، گزشتہ ایک ماہ کے دوران لاہور سمیت مختلف سیکشنز پر مسافر ٹرینوں میں اچانک چھاپے مار کر 11 ہزار957 بغیر ٹکٹ مسافروں کو پکڑ کر کرایہ و جرمانہ کی مد میں 75 لاکھ 48 ہزار 182 روپے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے۔

ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق لاہور ڈویژن ریلوے پولیس نے 3503 مسافروں سے 14 لاکھ 35 ہزار 302 روپے کرایہ و جرمانہ کی مد میں وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے، کراچی ڈویژن نے 3 ہزار 506 مسافروں سے 31 لاکھ 84 ہزار 867 روپے وصول کیے، سکھر ڈویژن نے 645 مسافروں سے 4 لاکھ 61 ہزار 971 روپے سمیت دیگر ڈویژن میں کارروائیوں میں وصولیاں کی گئیں۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز پاکستان ریلوے پولیس اظہر رشید خان کا کہنا تھا کہ آئی جی ریلوے پولیس واجد ضیاء کے احکامات پر تمام ڈویژنز میں ایس پیز ریلوے پولیس کی نگرانی میں سپیشل چھاپہ مار ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں، بغیر ٹکٹ مسافروں کیخلاف ریلوے پولیس کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزیدخبریں