(عابد چودھری) نواں کوٹ میں تیس سے زائد افراد نے فرنیچر مارکیٹ میں دکان پر دھاوا بول دیا، فائرنگ اور تشدد کے باعث پانچ افراد زخمی ہو گئے، سٹی42نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ کے علاقہ میں واقع فرنیچر مارکیٹ اس وقت میدان جنگ بن گئی جب تیس سے زائد افراد نے دکان پر ہلہ بول دیا، فائرنگ اور تشدد کے باعث 5 افراد زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے تاحال واقعہ کا مقدمہ ہی درج نہ کیا۔
سٹی 42 کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شلوار قمیض میں ملبوس شخص سرعام فائرنگ کر رہا ہے جبکہ معمولی تلخ کلامی کے بعد 30 سے زائد افراد نے فرنیچر مارکیٹ پر دھاوا بولا جس دوران دو افراد کو گولیاں لگیں جبکہ باقی ہاتھا پائی میں زخمی ہوئے۔