جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے حکومت کا شاندار اقدام

24 Feb, 2019 | 12:07 AM

Arslan Sheikh

( سعدیہ خان ) محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب نے چولستان کے علاقے میں جنگلی حیات خصوصا کالا ہرن اور چنکارا ہرن کے تحفظ کیلئے ہیلی کاپٹر کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کے نئے اعزازی گیم وارڈن بدرمنیر کی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز محمد نعیم بھٹی، مدثر حسین سمیت وائلڈ لائف ماہرین اور افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف سفارشات تیار کی گئیں جنہیں منظوری کیلئے پنجاب حکومت کو بھیجا جائے گا۔

اجلاس میں مرتب کی گئی سفارشات کے مطابق چولستان میں جنگلی حیات خصوصا کالا ہرن اور چنکارا ہرن کے تحفظ کیلئے ہیلی کاپٹر استعمال کیے جائیں گے، گیم ریزرو میں شکار کے سپیشل پرمٹ کے حصول کیلئے واضح پالیسی مرتب کی جائے گی، بٹیرکی کم ہوتی آبادی کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

مزیدخبریں