نیب نے احد چیمہ کے لیپ ٹاپ اور موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کرلیا

24 Feb, 2018 | 03:16 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی42 ) آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کیس میں اہم پیشرفت، نیب نے احد چیمہ کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ سےہزاروں گیگا بائٹ ڈیٹا حاصل کرلیا۔ جس میں اعلیٰ شخصیت کے ساتھ گفتگو کا ریکارڈ بھی ملا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے لئے نئی مشکلات پید اہوگئیں۔ نیب نے احد چیمہ کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ سے ہزاروں گیگا بائٹ ڈیٹا حاصل کیا گیا۔ جس میں اعلیٰ شخصیت کے ساتھ گفتگو کا ریکارڈ بھی ملا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے احد چیمہ کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ سے ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا ریکور کرنے کے لئے ماہرین کی خدمات بھی حاصل کر لی ہیں اور احد چیمہ کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ میں موجود سینکڑوں دستاویزات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جس کی بنیاد پر تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا۔

دوسری جانب صوبائی حکومت اور بیورو کریسی احد چیمہ کے حق میں کھل کر سامنے آگئی ، پنجاب حکومت نے گرفتار احد چیمہ کو بیس گریڈ پر ترقی دے دی جبکہ نیب کی جانب سے ٹاپ آفیسر کی گرفتاری کیخلاف صوبے بھر کے افسران نے احتجاج بھی کیا۔

واضح رہے کہ نیب لاہور نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں کرپشن پر سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو گرفتارکیا تھا، جس کے بعد احتساب عدالت نے احد چیمہ کو کرپشن ریفرنس میں 11دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔

مزیدخبریں