ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کی کرسمس پرمسیحیوں کو مبارکباد ، میناریٹی کارڈ جلد جاری کرنے کی خوشخبری

Maryam Nawaz Christmas , City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کرسمس کے موقع پر پنجاب کے مسیحی عوام کو بہت جلد میناریٹیز کارڈ جاری کرنے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا، کہ ہمیں پنجاب کے پاکستان بھر میں بین المذاہب ہم آہنگی کا مرکز ہونے پر فخر ہے۔  

کرسمس پر  مسیحی شہریوں کے نام اپنے خاص پیغام میں مریم نواز شریف نے پاکستان اور دنیا بھر کے مسیھیوں کو کرسمس کی مبارک باد دی۔ مریم نواز نے کہا کہ   کرسمس امن، محبت اور خدمت کا پیغام دیتا ہے:ہم سب مسیحی برادری کی خوشیوں میں  شریک ہیں۔

مریم نواز نے کہا، مجھے  فخر ہے کہ پنجاب پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کا مرکز ہے۔ انہوں نے خوش خبری سنائی کہ حکومت پنجاب بہت جلد”مینارٹی کارڈ“کا اجرا کر رہی ہے

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مسیحی برادری کے ارکان سے  کہا کہ آپ کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہوں۔ کرسمس امن، محبت اور خدمت کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسیحی برادری نے ہمیشہ ملک کی ترقی، تعلیم، صحت، اور دیگر شعبوں میں شاندار خدمات انجام دی ہیں۔ اقلیتی برادری کی قربانیوں اور محنت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور بھرپور خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ حکومت پنجاب تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ فخر ہے کہ پنجاب پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کا مرکز ہے۔ اقلیتوں کے تحفظ اور بہتر زندگی کے لئے پرعزم ہیں، یہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ حکومت پنجاب بہت جلد”مینارٹی کارڈ“کا اجرا کر رہی ہے۔ مینارٹی کارڈ سے نادار اقلیتی بہن بھائیوں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے وژن کے مطابق ایسا پاکستان بنائیں گے جہاں ہر مذہب اور ہر برادری کو مساوی حقوق اور تحفظ حاصل ہو۔ محبت، رواداری، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کی فضاء ہی ہمارے ملک کی اصل طاقت ہے۔