ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

150 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلنے والے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے؛محسن نقوی

150 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلنے والے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے؛محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو 150سے زائدکے اسٹرائیک ریٹ والےکھلاڑیوں کی ضرورت ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے اپنا ویژن قوم کے ساتھ شئیر کرتے ہوئے کہا  کہ وہ ٹی ٹونٹی ٹیم کے لئے ہائی سٹرائیک ریٹ کے مالک بیٹر تلاش کر رہے ہیں اور   عبدالرزاق کو بھی بہتر اسٹرائیک ریٹ کے بیٹرز تلاش  کرنے کی  ذمہ داری سونپی  گئی ہے۔ 
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ  ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کو  150 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ  سے کھیلنے والے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پی سی بی کی اسلام آباد میں پی سی بی کے مینٹورز کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس  میں وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین مشتاق، سرفراز احمد اور مصباح الحق شریک ہوئے۔میٹنگ میں چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کا جائزہ لیا گیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے بہترین پرفارمرز کے حوالے سے مینٹورز سے دریافت کیا، میٹنگ میں مینٹورز  نے چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ میں بہترین کھلاڑیوں کی نشاندہی کی۔ہ ہر مینٹور  نے ہر شعبے کے دو سے تین بہترین پرفارمرز کی نشاندہی کی، چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ سے تینوں شعبوں، بیٹنگ، فیلڈنگ اور بولنگ میں 12 کے قریب بہترین کھلاڑیوں کو سلیکٹ کیا گیا۔

 چیئرمین پی سی بی نے مینٹورز سےگفتگو میں کہا کہ 150 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلنے والے کھلاڑیوں کی ٹیم کو ضرورت ہے، سلیکٹ ہونے والے کھلاڑیوں کی ٹریننگ، خوراک اور فٹنس پی سی بی کے ذمہ ہوگی، منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کے اسکلز کو مزید بہتر بنانےکے لیےکام کیا جائےگا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق کو بھی بہتر اسٹرائیک ریٹ کے بیٹرز تلاش کرنے کی  ذمہ داری دی گئی ہے، مقصد قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے لیے ماڈرن ڈے کرکٹ کے لیے کھلاڑیوں کی تلاش اور انہیں قومی سطح پر موقع دینا ہے۔