مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نکاح کی اجازت مل گئی

24 Dec, 2024 | 10:41 PM

ویب ڈیسک : سعودی عرب نے زائرین کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نکاح کی تقریبات منعقد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

 سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق، اس اقدام کا مقصد زائرین کی خواہشات کو پورا کرنا اور انہیں ایک روحانی تجربہ فراہم کرنا ہے۔نکاح کی تقریبات کے دوران مقدس مقامات کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے کچھ ضوابط اور قوانین پر عمل کرنا ضروری ہوگا، جن میں بلند آواز سے گریز، نمازیوں کی عبادت میں خلل نہ ڈالنا، اور کھانے پینے کی اشیاء نہ لانا شامل ہیں۔

مزیدخبریں