اسرار خان : موٹروے ایم 4 عبد الحکیم سے خانیوال تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ۔ایم 4 اور ایم 5 اورایم 3 بھی بند کر دی گئی،
ترجمان موٹروےپولیس کا کہنا تھا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں،صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں، ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں