عرفان ملک : یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار ہوگیا ۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کارروائی کی ۔
ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا گیا ۔ یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا،ملزم مدثر علی یونان کشتی حادثے میں ملوث ہے۔ملزم کو پھالیہ سے گرفتار کیا گیا،ملزم انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا کارندہ ہے۔
گرفتار ملزم نے متاثرہ کو یورپ بھجوانے کے نام لاکھوں روپے ہتھیائے گئے ۔ ملزم نے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر متاثرہ سے مجموعی طور پر 34 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیائے۔ملزم نے متاثرہ شہری کو پہلے لیبیا بھجوایا۔بعد ازاں ملزم نے متاثرہ شہری کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے یونان بھجوانے کی کوشش کی۔کشتی حادثے میں متاثرہ شہری احتشام انجم لاپتہ ہوگیا۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ڈائریکٹر گوجرانوالہ زون کے مطابق یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں۔ ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائیں گے۔