اب موٹرویز نہیں بلکہ انٹرنیٹ انفراسٹرکچر ہے ؛ بلاول بھٹو

24 Dec, 2024 | 08:49 PM

ویب ڈیسک : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ اب انفرااسٹرکچر موٹر ویز نہیں بلکہ براڈ بینڈ انٹرنیٹ ہے۔

آئی بی اے سکھر کےکانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ موٹر ویز لوگوں سے اور  انٹرنیٹ دنیا سے جوڑتا ہے، نوجوانوں کو  جمہوری طریقے سے ڈیجیٹل رائٹس بل کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم اسی ٹوٹے پھوٹے نظام میں جدوجہد کرکے نوجوانوں کو ان کا حق دلوائیں گے۔ ہمالیائی وادی میں رہنے والوں کے لیے ماحولیاتی تبدیلی کا خطرہ سب سے زیادہ ہے ، پاکستان کا آلودگی میں کوئی حصہ نہیں ، پہلے مغرب نے سامراجیت کے ذریعے وسائل لوٹے ، پھر صنعتی انقلاب کے نام پر ماحول کو نقصان پہنچایا۔

بلاول بھٹو نے کہا تعلیم آپ کی وہ طاقت ہے جو کوئی چھین نہیں سکتا، سندھ حکومت نے صحت کے شعبے میں اہم اقدامات کئے ،ہمیں سندھ کی ترقی کو آگے بڑھانا ہے، 
موٹرویز اور ہائی ویز اب انفرااسٹرکچر نہیں رہا،اب انفرااسٹریکچر انٹرنیٹ بن گیا ہے ۔
 

مزیدخبریں