ہم چیمپئنز ٹرافی میں پوری دنیا کو خوش آمدید کہنے کے لیے خوش ہیں، محسن نقوی 

24 Dec, 2024 | 07:53 PM

 وسیم احمد : چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی پر پیغام  دیا کہ  ہمیں خوشی ہوئی کہ برابری اور عزت کی بنیاد پر چیمپئنز ٹرافی کا معاہدہ طے پایا ہے

 محسن نقوی نے کہا کہ یہ معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ باہمی تعاون کے ساتھ معاملات طے پائے،  باہمی حل کے لیے ہم آئی سی سی بورڈ ممبرز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے تعمیری کردار ادا کیا،انٹرنیشنل کرکٹ کے مفاد کو فروغ دینے کے لیے بورڈ ممبرز کی خدمات قابل قدر ہیں ،پاکستان کے لیے چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،  یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم اپنی بھر پور صلاحیتوں کے ساتھ اس پریمیئر ایونٹ کا انعقاد کرائیں گے ، ہم پرعزم ہو کر یہ یقین دلاتے ہیں کہ یہ ٹورنامنٹ کھلاڑیوں ، آفیشلز اور شائقین کے لیے ایک یادگار تجربہ ہوگا،ہم چیمپئنز ٹرافی میں پوری دنیا کو خوش آمدید کہنے کے لیے خوش ہیں، ہم سب کے لیے اپنی مشہور میزبانی کرنے کے منتظر ہیں

مزیدخبریں