ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش ہوگی یا نہیں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی 

بارش ہوگی یا نہیں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی :   کل ملک میں  بارش ہوگی یا نہیں محکمہ موسمیات نے  پیش گوئی کردی 

 محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات موسم کی صورتحال
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہنے کا امکان ہے  بالائی سندھ اور پنجاب کے چند میدانی علا قوں میں سموگ یادُھند چھائے رہنے کی توقع ہے

آج کے  درجہ حرارت میں  لہہ اور سکردومنفی09، استور، گلگت، گوپس منفی07، کوئٹہ منفی06، ہنزہ، قلات منفی05، دیر، اورکلام میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک بھر میں  موسم کی صورتحال 

محکمہ موسمیات کے مطابق     اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ صبح کے اوقات میں شدید سردیا کہرا پڑ نے کا امکان ہے ۔ خیبر پختونخوا   صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میںصبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے اورصبح کے اوقات میں ایبٹ آباد، مانسہرہ ،صوابی، مردان، پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ اور گردو نواح میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کی توقع کی جا رہی ہے ۔

 صوبہ پنجاب    کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے ، صبح کے اوقات میں خطہ پو ٹھو ہار میں کہرا پڑنے کی تو قع ہے سیالکوٹ، ناروال، گوجرانوالہ، منگلا، لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد،جھنگ، سر گو دھا ،اوکاڑہ ، ملتان،بہاولپور، بہا ولنگر، رحیم یار خان ،ڈی جی خان اور گردونواح میں ہلکی سے درمیانی دھند یاسموگ چھائے رہنے کی توقع کی جا رہی ہے ۔

صوبہ بلوچستان   کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیدسرد رہنے کا امکان  ہے اور صوبہ سندھ    کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے تاہم صبح یارات کے اوقات میں سکھر، شہید بینظیر آباد،شکارپور، کشمور، خیر پور اور گردونواح میں ہلکی دھند یاسموگ چھائے رہنے کی توقع ہے ۔ کشمیر یا گلگت بلتستان:        کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔