ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نجی کمپنی کی تیل لائن سے اربوں روپے تیل کی چوری،خوارجی گروہ ملوث

نجی کمپنی کی تیل لائن سے اربوں روپے تیل کی چوری،خوارجی گروہ ملوث
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :سندھ میں نجی کمپنی کی تیل لائن سے اربوں روپے تیل کی چوری میں  خوارجی گروہ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سندھ میں پارکو لائن سے اربوں روپے تیل کی چوری کا انکشاف ہوا ہے اور سی ٹی ڈی نے ٹیرر فنانسنگ کا مقدمہ درج کرلیا۔

سی ٹی ڈی نے خوارجی گروہ کیلئے رقم جمع کرنے والےاہم سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔حکام کے مطابق مرکزی ملزم محمد عثمان کو خفیہ اطلاع پر لسبیلہ سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم نجی کمپنی کی لائن سے تیل چوری کرکے فنڈ جمع کرتا تھا۔ 

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کراچی بھر سے  خوارجی گروہوں  کو غیرقانونی کارروبار سے فنڈنگ ہوتی ہے، گزشتہ پانچ سال میں نجی کمپنی کی لائن سے چوری کے 23 مقدمات درج ہوچکے ہیں۔