ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا شیڈول، ابتدا کراچی، فائنل انشااللہ لاہور

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا شیڈول، ابتدا کراچی، فائنل انشااللہ لاہور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: طویل اعصاب شکن انتظار کے بعد آخر کار انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا شیدول اب سے ایک ماہ پہلے  آ جانا چاہئے تھا لیکن بھارت کی حکومت کے زیر اثر بھارتی کرکٹ بورڈ کی پاکستان آ کر کھیلنے کے لئے ٹیم نہ بھیجنے کی ہٹ دھرمی پر مبنی ضد کے باعث یہ شیڈول آج آ کر اناؤنس ہو پایا ہے۔ 

چیمپئینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کراچی میں ہو گی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا  افتتاح کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہو گا۔  پہلا  میچ 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا اور 9 مارچ تک چیمپئنز ٹرافی جاری رہے گی۔

چیمپئنز ٹرافی میں 8 ممالک کی منتخب ٹیموں کے درمیان 15 میچ  کھیلے جائیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کے میچ  کراچی، لاہور، راولپنڈی میں ہوں گے تاہم بھارت کی پاکستان نہ آنے کی ضد نبھانے کے لئے بھارت کے ساتھ تمام ٹیموں کے میچ  دبئی میں کھیلے جائیں گے۔ یہ میچ کھیلنے کے لئے پاکستان آئی ہوئی تمام ٹیموں کو دبئی جانا پڑا کرے گا۔  

ڈے ٹو نائٹ ٹائمنگ

چیمپئینز ٹرافی کے پچاس اووروں پر مشتمل تمام میچز ڈے  ٹو  نائٹ ہوں گے۔  تمام میچ شام کو شروع ہوا کریں گے، پہلی اننگز تقریباً ڈے لائٹ اور آخری کچھ اوور  فلڈ لائٹ مین ہوا کریں گے، دوسری اننگز سارے کی ساری فلڈ لائٹ میں ہوا کرے گی۔

دو  گروپس کی تشکیل
چیمپئینز ٹرافی کے میچوں میں بہترین ٹیموں کے انتخاب کے لئے آئی سی سی نے پہلے سے مروج طریقہ کار کے مطابق دو گروپ تشکیل دیئے ہیں۔ ان گروپس مین شامل چار چار ٹیموں کے آپس مین میچ ہوں گے، بہترین پوائنٹس اور نیٹ رن ریٹ لانے والی دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے آگے لائی جائیں گی۔

گروپ اے

 پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کو آئی سی سی نے گروپ اے میں جگہ دی ہے۔ 

گروپ بی

گروپ بی میں ساؤتھ افریقہ، آسٹریلیا، افغانستان اور انگلینڈ کو شامل کیا گیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول

19 فروری: کراچی میں پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ

20 فروری: بنگلادیش بمقابلہ بھارت (دبئی)

21 فروری: افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقا (کراچی)

22 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ (لاہور)

23 فروری: پاکستان بمقابلہ بھارت (دبئی)

24 فروری: بنگلادیش بمقابلہ نیوزی لینڈ (پنڈی)

25 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقا (پنڈی)

26 فروری: افغانستان بمقابلہ انگلینڈ (لاہور)

27 فروری: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش (پنڈی)

28 فروری: افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا (لاہور)

یکم مارچ: جنوبی افریقا بمقابلہ انگلینڈ (کراچی)

2 مارچ: بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ (دبئی)

4 مارچ: پہلا سیمی فائنل (دبئی)

5 مارچ: دوسرا سیمی فائنل (لاہور) 

9 مارچ: فائنل لاہور (خدا نہ خواستہ بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں دبئی میں ہوگا)

10 ماچ: ریزرو ڈے