میاں محمد اشفاق :انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ کو سزا سنا دی گئی ۔گوجرانوالہ کی خصوصی عدالت نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم شبیر حسین کو 5 سال قید بامشقت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی
مقدمہ کی سماعت خصوصی عدالت سینٹرل 1 گوجرانوالہ کے جج جناب محمد نعیم شیخ نے کی۔ملزم کے خلاف سال 2021 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم نے شہری کو امریکہ بھیجنے کے لیے 14 لاکھ 60 ہزار روپے ہتھیائے تھے۔ملزم متاثرہ شہری کو امریکہ بھیجنے میں ناکام رہا
عدالت نے ملزم کو مجموعی طور پر 5 سال قید بامشقت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ملزم کی جانب سے جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ کی قید گزارنا ہوگی۔
،ترجمان ایف آئی اے کے مطا بق ایف آئی اے کی جانب سے مقدمے کی پیروی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل اسفہان اکرم کانگ نے کی۔جبکہ مقدمے کی تفتیش انسپکٹر اورنگزیب نے کی،معزز عدالت نے سپرنٹینڈنٹ سنٹرل جیل گوجرانوالہ کو ملزم کی حوالگی کے احکامات جاری کیے