ایاز رانا: عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث سونے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر سستا ہوکر 2614 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے، جس سے پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونا 800 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10گرام سونا بھی 686 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 33 ہزار 711 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب ایک تولہ چاندی 3350 روپے برقرار ہے۔