قیصر کھوکھر: صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 55ویں اجلاس میں 90 کروڑ روپے سے زائد فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔
یہ فنڈز تاج پورہ لاہور میں سیم و تھور سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور ترقی کے لیے منظور کیے گئے ہیں۔
اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل، پی اینڈ ڈی بورڈ کے ممبران اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران نے شرکت کی۔ اس منصوبے کے تحت ان متاثرہ علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ترقیاتی کاموں کو ترجیح دی جائے گی۔