ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات اور گردونواح میں دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے

سوات اور گردونواح میں دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خواجہ سبحان: سوات، مینگورہ اور گرد و نواح میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں, ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے.

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 225 کلومیٹر تھی، اور اس کا مرکز پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا۔زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔  

 واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سوات اور گرد ونواح میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

 ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ گہرائی 165 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

یاد رہے کہ زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں،  زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے, پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے, زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں, زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔

 زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں میں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں, ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے, پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آسکتا ہے۔

    کراچی سے اسلام آباد، کوئٹہ سے پشاور، مکران سے ایبٹ آباد اور گلگت سے چترال تک تمام شہر زلزلوں کی زد میں ہیں، جن میں کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقے حساس ترین شمار ہوتے ہیں, زلزلے کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا پانچواں حساس ترین ملک ہے۔

  پاکستان انڈین پلیٹ کی شمالی سرحد پر واقع ہے جہاں یہ یوریشین پلیٹ سے ملتی ہے, یوریشین پلیٹ کے دھنسنے اور انڈین پلیٹ کے آگے بڑھنے کا عمل لاکھوں سال سے جاری ہے, پاکستان کے دو تہائی رقبے کے نیچے سے گزرنے والی تمام فالٹ لائنز متحرک ہیں جہاں کم یا درمیانے درجہ کا زلزلہ وقفے وقفے سے آتا رہتا ہے۔