ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سردی کی شدید لہر، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

سردی کی شدید لہر، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:  پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سردی کی شدید لہر کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

 پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو احتیاطی تدابیر کے حوالے سے مہم چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ مراسلہ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے، عرفان علی کاٹھیا کی جانب سے جاری کیا گیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سردی، دھند اور برف باری میں لاپروائی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے، لہذا شہریوں کو حفاظتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔ اس کے علاوہ ہیٹر کے استعمال کے دوران خطرناک گیسوں سے متعلق شعور بیدار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔ مراسلے میں سیاحت کے لیے جانے والے افراد کو بھی تمام ضروری ہدایات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے کی ہدایات کے مطابق انتظامیہ کو مراسلہ جاری کیا گیا تاکہ عوام کو سردی کی شدت سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرایا جا سکے۔