ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹر وے ایم ٹو سالٹ رینج کے مقام پر ٹنل بنانے کا منصوبہ

موٹر وے ایم ٹو سالٹ رینج کے مقام پر ٹنل بنانے کا منصوبہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: موٹر وے ایم ٹو سالٹ رینج کے مقام پر ٹنل بنانے کا منصوبہ بنا لیا گیا۔

جنرل منیجر این ایچ اے حافظ طاہر نے کہا ہے کہ سالٹ رینج کے مقام پر ٹنل بنائی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ فزیبلٹی اسٹڈی کے لئے چار فرمز نے حصہ لیا ہے۔

جی ایم این ایچ اے کے مطابق کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کے لیے معاملہ تکنیکی تشخیص کے مراحل میں ہے، نیلامی کے عمل میں سب سے کم آفر دینے والی فرم فزیبلٹی اسٹڈی کو ڈیزائن کے ساتھ پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ سالٹ رینج کے مقام پر حادثات کا معاملہ وزیراعظم کی اسٹیئرنگ کمیٹی تک پہنچا، اسٹیئرنگ کمیٹی کی میٹنگ میں ٹنل بنانے کی سفارش کی گئی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer