ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

20 ایڈیشنل سیشن ججز نے 20،20 سال پرانے کیسز کا ہدف مکمل کر لیا

20 ایڈیشنل سیشن ججز نے 20،20 سال پرانے کیسز کا ہدف مکمل کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: لاہور کی سیشن عدالت کے 20 ایڈیشنل سیشن ججز نے 20 سے 20 سال پرانے کیسز کا ہدف مکمل کر لیا۔

 سیشن جج لاہور نے ججز کو ایک ماہ کا ٹارگٹ دیا تھا جسے مکمل کرتے ہوئے تمام ججز نے فیصلے انفارمیشن آفیسر سید تجمل حسین شاہ کے پاس جمع کرادیے۔

سیشن جج نسیم احمد ورک نے ٹارگٹ مکمل کرنے والے ججز کو تعریفی سرٹیفکیٹس جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس حوالے سے سیشن جج لاہور نے دیگر ججز کو بھی پرانے کیسز کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔

تعریفی سرٹیفکیٹس حاصل کرنے والوں میں ایڈیشنل سیشن ججز رفاقت علی قمر، اسد حفیظ، عمران خورشید، خالد محمود، ملک اویس، شاہد ندیم بٹ، یوسف ہنجرا، شفقت گوندل، شمائلہ یعقوب، محمد سعید رضا، سید علی عباس، رابعہ جمیل، کامران بشیر، حافظ رضوان عزیز، ساحر اسلام، حسین احمد، احمد اقبال، شعیب عدیل اور عابد علی شامل ہیں۔