ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئنز ٹرافی: بھارتی مفادات کے بائث آئی سی سی پر برطانوی اخبار کی تنقید

چیمپئنز ٹرافی: بھارتی مفادات کے بائث آئی سی سی پر برطانوی اخبار کی تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد: برطانوی اخبار نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بھارتی مفادات کو ترجیح دینے پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اخبار کے مطابق کھیل میں بھارتی اثر و رسوخ کی مثال کھیلوں کی دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔

اخبار نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو فائدہ پہنچانے کے لیے کھیل کی ساکھ کو قربان کیا گیا اور انڈیا اپنی طاقت کا استعمال کر کے پاکستان کو فائنل کی میزبانی سے روک رہا ہے۔ فائنل لاہور میں شیڈول ہے لیکن اگر بھارت اس میں شرکت کرتا ہے تو یہ یو اے ای میں ہو گا۔

برطانوی اخبار نے مزید کہا کہ ایک ملک کے پاس اتنی طاقت ہے کہ وہ دوسرے ملک کو فائنل کی میزبانی سے روک سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ فائنل کے مقام کا 5روز پہلے تک علم نہیں ہو گا۔

 لاہور جو 1996 کے ورلڈ کپ فائنل کی میزبانی کر چکا ہے، اب دوبارہ فائنل کی میزبانی کی تیاریاں کر رہا ہے۔