ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد مری روڈ پر لینڈ سلائڈنگ سے سڑک بلاک

ایبٹ آباد مری روڈ پر لینڈ سلائڈنگ سے سڑک بلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زبیر اعوان :  ایبٹ آباد مری روڈ پر باڑہ گلی کے مقام پر لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے سڑک بلاک ہو گئی۔

 لینڈ سلائڈنگ کے نتیجے میں ایک بڑا درخت مین روڈ پر گر گیا جس کی وجہ سے دونوں اطراف سے مری روڈ مکمل طور پر بند ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق درخت اور لینڈ سلائڈنگ کا ملبہ ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری موقع پر پہنچا دی گئی ہے اور ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔

 اس وقت تک مری روڈ دونوں اطراف سے بند ہے اور ٹریفک کو متبادل راستوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔