ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسداد دہشت گردی عدالت میں جعلی ملزم کی پیشی، جعلسازی پکڑی گئی

انسداد دہشت گردی عدالت میں جعلی ملزم کی پیشی، جعلسازی پکڑی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جعلی ملزم کی پیشی کا انکشاف ہوا۔ عدالت میں سوال و جواب کے دوران جعلی ملزم محمد شفیق کو پکڑ لیا گیا، جو اپنے بھائی کی جگہ حاضری دینے کے لیے عدالت میں پیش ہوا تھا۔

پیشی کے دوران جب عدالت نے ملزم کا نام پکارا تو وہ خاموش رہا، جس پر عدالت نے اس سے مزید سوالات کیے۔ جب جعلی ملزم سے اس کا نام پوچھا گیا تو اس نے اپنا اصل نام بتا دیا اور تسلیم کیا کہ وہ اپنے بھائی محمد اعظم کی جگہ پیش ہوا ہے۔

ملزم نے بتایا کہ اس کا بھائی محمد اعظم شہر سے باہر ہے اور اس نے کہا تھا کہ وہ اس کی جگہ حاضری دینے جائے گا۔

عدالت نے جعلی ملزم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے تھانہ ریس کورس کے حوالے کر دیا۔ ملزم کا بھائی محمد اعظم تحریک لبیک کے ایک کیس میں ملزم ہے۔