اسلام آباد کے 3 حلقوں کیلئے نئے الیکشن ٹریبیونل کی کاروائی ملتوی

24 Dec, 2024 | 12:52 PM

Ansa Awais

سٹی42 : اسلام آباد کے 3 حلقوں کے لئے نئے الیکشن ٹریبیونل کی کاروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق تین حلقوں کیلئے الیکشن ٹریبیونل کی کارروائی ملتوی کر دی گئی ہے،نئے الیکشن ٹریبیونل نے 18 دسمبر سے 5 ماہ بعد کام کا آغاز کرتے ہوئےفریقین کو نوٹس جاری کئے تھے،ہائیکورٹ کے ٹریبیونل کاروائی روکنے کے حکم امتناع کی وجہ سے کاروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی ہوئی ہے۔

 کارروائی کے دوران علی بخاری و دیگر کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم امتناعی کی کاپی ٹریبیونل کے سامنے پیش کی گئی،جسٹس طارق جہانگیری نے بطور الیکشن ٹریبیونل جولائی میں آخری سماعت کی تھی،جسٹس ریٹائرڈ شکور پراچہ نے بطور نئے الیکشن ٹریبیونل 18 دسمبر سے کاروائی شروع کی تھی۔

 الیکشن ٹریبیونل نے تمام فریقین کو آج 24 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کر رکھے تھے،پی ٹی آئی کے تین امیدوار علی بخاری، عامر مغل اور شعیب شاہین نے حکم امتناع حاصل کر رکھا ہے۔
 

مزیدخبریں