کلیم اختر: لاہور میں پراپرٹی ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے ریجنل ٹیکس آفس اور بورڈ آف ریونیو نے اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں اداروں نے سر جوڑ کر پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔بورڈ آف ریونیو کی معاونت سے پنجاب بھر میں پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کا عمل مزید مؤثر اور شفاف بنایا جائے گا۔
اس کے علاوہ وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پنجاب کے تمام سب رجسٹرارز کا پانچ سالہ آڈٹ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے تاکہ پراپرٹی ٹیکس میں ہونے والی چوری کو روکا جا سکے۔