جنید ریاض : پنجاب حکومت نے سکولوں کو جنوری میں سموگ کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔
پنجاب حکومت نے سکولوں کو جنوری میں سموگ کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔سکول کھلتے ہی سموگ کے خاتمہ کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے گی۔سموگ سے بچاو کیلئے سکولوں کھلنے اور بند ہونے کا اوقات کار کو مقرر کیا جائے گا۔چھٹیوں کے دوران سموگ سے آگاہی کیلئے ای لرننگ کا بھی انتظام کیا جائے گا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو اقدامات کی تصاویر روزانہ بھیجوانے کے احکامات جاری کردیئے۔احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والی اتھارٹیز کیخلاف کاروائی کیجائے گی۔