ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں مقامی طور پر  موبائل فون کی مینوفیکچرنگ میں کمی

پاکستان میں مقامی طور پر  موبائل فون کی مینوفیکچرنگ میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان:  پاکستان میں مقامی طور پر تیار ہونے والے موبائل فون کی مینوفیکچرنگ میں نومبر 2024 کے دوران 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی رپورٹ کے مطابق، نومبر 2024 میں مقامی طور پر تیار ہونے والے موبائل فونز کی تعداد 23 لاکھ 10 ہزار یونٹس رہی، جو کہ نومبر 2023 کے مقابلے میں 8 فیصد کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اکتوبر 2024 کے مقابلے میں نومبر 2024 میں موبائل فون کی مینوفیکچرنگ میں 35 فیصد کمی دیکھی گئی۔ اکتوبر 2024 میں موبائل کمپنوں نے 35 لاکھ 30 ہزار یونٹس تیار کیے تھے، جو کہ 7 ماہ کی بلند سطح پر ریکارڈ کی گئی تھی۔

پی ٹی اے کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 2024 کے 11 ماہ میں مقامی طور پر تیار کیے جانے والے موبائل فونز کی مینوفیکچرنگ میں 57 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو کہ 2 کروڑ 84 لاکھ 30 ہزار یونٹس تک پہنچی۔ رپورٹ کے مطابق، مقامی موبائل مینوفیکچرنگ میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ درآمدات پر عائد پابندیاں ہیں۔