ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، 4 ایجنٹ گرفتار

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، 4 ایجنٹ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک :  وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے وزارت خارجہ کے رابطہ آفس لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ایجنٹس کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان پر الزام ہے کہ وہ شہریوں سے دستاویزات کی تصدیق کے بدلے رقوم بٹور رہے تھے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق، ملزمان غیر قانونی طریقے سے وزارت خارجہ کے رابطہ آفس میں اپنی خدمات فراہم کر رہے تھے اور شہریوں سے اضافی رقم طلب کر کے تصدیق کے عمل کو آسان بنانے کا وعدہ کرتے تھے۔

گرفتار ہونے والوں میں گارڈ کرامت، سو یپر عباس، ظفر اور عدنان شامل ہیں۔

ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مزید کارروائی کے لیے ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔