ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 68 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمد

انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 68 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انسداد اسمگلنگ کی مختلف کارروائیوں میں 68 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کرلی گئی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران 4 مختلف آپریشنز میں ملزمان  کو گرفتار کرکے 68 لاکھ سے زائد مالیت کی 26.2 کلو گرام منشیات   برآمد کرلی گئی۔

مندرہ ٹول پلازہ راولپنڈی  کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 18 کلو چرس برآمد کرکے  خاتون اور ایک ملزم گرفتار کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسی طرح سری نگر ہائی وے اسلام آباد کے قریب ملزم سے 1.2 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔

اُدھر لاہور میں کوٹ عبدالمالک انٹرچینج کے قریب گاڑی سے 5 کلو آئس برآمد کرکے  ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں جامشورو حیدرآباد میں خاتون سے 2 کلو ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer