خان شہزاد: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، شہر لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے اضافے کے بعد مر غی کا گو شت 482 روپے کلو ہو گیا، گزشتہ روز گوشت 475 روپے کلو تھا۔
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی مزید 5روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 319 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 333 روپے کلو ہو گیا ہے۔
دوسری جانب سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہو گیا ہے گزشتہ روز بھی قیمت ایک روپے بڑھی تھی، انڈوں کی فی درجن قیمت 327 روپے ہو گئی ہے۔