ملک اشرف :پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا پی سی ایل میں نام شامل کرنے کیخلاف سماعت، لاہور ہائیکورٹ نےدرخواست گزار کو متعلقہ دستاویزات کیساتھ دوبارہ پٹیشن دائر کرنے کی ہدایت کردی۔
جسٹس فاروق فاروق حیدر نے پی ٹی آئی رہنماء صنم جاوید کی درخواست پر سماعت کی۔جسٹس فاروق حیدر نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کیا امیگریشن کو پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے لئے درخواست دی گئی ۔۔ وکیل نے جواب دیا جی درخواست دی تھی۔۔ فاضل جج نے وکیل درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا امیگریشن کو دی گئی درخواست تو اس پٹیشن کے ساتھ نہیں ہے، پہلے وہ لگائیں ، پھر درخواست دائر کریں ۔۔درخواست میں وفاق بذریعہ سیکرٹری وزارت داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی امیگریشن کو فریق بنایا گیا ہے۔۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار برطانیہ جانا چاہتی ہوں۔۔ پاسپورٹ کی تجدید کے لئے پاسپورٹ آفس گئی ۔۔ پاسپورٹ عملہ نے پاسپورٹ کی تجدید سے انکار کردیا ۔