میٹرک  امتحانات 2025، غیر مسلم طلبا کیلئے اہم فیصلے، مراسلہ جاری

24 Dec, 2024 | 11:28 AM

جنید ریاض:  میٹرک سالانہ امتحانات 2025 کے لیے غیر مسلم طلبا کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

 پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے مراسلہ جاری کیا ہے کہ غیر مسلم طلبا کا مطالعہ قرآن کا متبادل پرچہ نصاب تیار نہ ہونے کے باعث نہیں ہوگا۔

پالیسی کے مطابق غیر مسلم طلبا کے اخلاقیات کے مضمون میں حاصل کردہ نمبرز کو دگنا کر لیا جائے گا۔ غیر مسلم طلبا کو اسلامیات کی بجائے اخلاقیات کا پرچہ دیا جائے گا، کیونکہ مطالعہ قرآن کی متبادل کتاب دستیاب نہیں ہے۔

یہ فیصلہ آئی بی سی سی کے 180 ویں اجلاس میں کیا گیا ہے جس کے تحت غیر مسلم طلبا کے مذہبی نصاب کا کوئی امتحان نہیں لیا جائے گا۔

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے تمام تعلیمی اداروں کو اس فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
 
 
 
 
 

مزیدخبریں