ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، ناقص گوشت کی ترسیل ناکام

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، ناقص گوشت کی ترسیل ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ناقص گوشت کی ترسیل کو ناکام بنا دیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر شرجیل شاہد کی سربراہی میں سپیشل میٹ سیفٹی ٹیم نے فیروز پور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور کو گوشت کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے پکڑ لیا۔

کارروائی کے دوران شہر کے مختلف مقامات پر 10 کے قریب فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ بھی کی گئی۔ ناقص انتظامات پر فوڈ پوائنٹس کو 2 لاکھ 95 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ ایک فش پوائنٹ کو بند کر دیا گیا۔

مزید برآں، ایک ہزار کلو سے زائد مردہ اور حشرات زدہ گوشت موقع پر تلف کر دیا گیا، جبکہ 900 ٹوٹے انڈے، ایک من سے زائد ناقص تیل اور ممنوعہ اشیاء بھی تلف کر دی گئیں۔