جمال الدین: انسداد دہشت گردی عدالت نے دھماکہ خیز بارودی مواد برآمدگی کیس میں ملزم مظفر نذیر کو جرم ثابت ہونے پر 5 سال قید کی سزا سنادی۔
عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا۔پراسیکیوٹر میاں طفیل نے سرکاری نمائندگی کرتے ہوئے دلائل دیے کہ ملزم کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا تھا، جس سے اس کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا ثبوت ملا۔
عدالت نے پراسیکیوٹر کے دلائل کو تسلیم کرتے ہوئے ملزم کو 5 سال قید کی سزا سنائی۔