پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس، تعداد65 ہوگئی

24 Dec, 2024 | 10:57 AM

بابر ترک: پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد پولیو کیسز کی مجموعی  تعداد 65 ہوگئی۔

 حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ڈیڑھ سال کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا جس کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 65 ہوگئی ہے۔ 

 حکام کا بتانا ہے کہ نیا کیس سامنے آنے کے بعد  بلوچستان میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔

 پولیو کے خیبر پختونخوا سے 18 اور سندھ سے بھی 18 کیسز سامنے آ چکے ہیں اس کے علاوہ پنجاب اور اسلام آباد سے پولیو وائرس کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

حکام کے مطابق پولیو کے کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد صحت کے شعبے کے لیے ایک چیلنج بنی ہوئی ہے اور حکومت و متعلقہ ادارے پولیو کے خاتمے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں