پنجاب اسمبلی کا ایوان اجتماعات اور کانفرنسز کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ

24 Dec, 2024 | 10:51 AM

راؤ دلشاد: سپیکر پنجاب اسمبلی نے ایوان کو "ستھرا پنجاب" کانفرنس کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

 ایوان اجلاس کے علاوہ کسی اور مقصد کے لیے استعمال کرنے کے لیے سپیکر کی اجازت ضروری ہوگی۔ سپیکر کی اجازت کے بغیر پنجاب اسمبلی کے ایوان میں کسی قسم کا اجتماع یا کانفرنس منعقد نہیں ہو سکتی۔

"ستھرا پنجاب" کانفرنس 27 دسمبر کو پنجاب اسمبلی کے ایوان میں منعقد کی جائے گی، جس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی ای اوز اور محکمہ بلدیات کے افسران شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں اراکین اسمبلی بھی شامل ہوں گے اور اس موقع پر وزیربلدیات ذیشان رفیق اراکین اسمبلی کو بریفنگ دیں گے۔

کانفرنس میں اراکین اسمبلی سے تجاویز بھی لی جائیں گی تاکہ "ستھرا پنجاب" کے پروگرام کی کامیابی کے لیے مؤثر حکمت عملی تیار کی جا سکے۔
 
 
 
 
 

مزیدخبریں