ویب ڈیسک: وادی نیلم کےعلاقہ نگدر کناری کے مقام پرسیاحوں کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی،حادثے میں 4افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
مقامی پولیس اورریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ سیاحوں کی کارکو سڑک پرجمےکورے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا،جس کے بعد سیاحوں سےبھری کارسینکڑوں فٹ دوردریائے نیلم میں جاگری،کارمیں سوار چاروں افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
مقامی لوگ اپنی مدد آپ سیاحوں کی گاڑی کو دریائے نیلم سے نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکار بھی جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوگئے۔