ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ میں موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز آج سے ہو گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ میں موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز آج سے ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احتشام کیانی:  اسلام آباد ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز آج سے ہو گیا ہے، عدالت عالیہ میں موسم سرما کی تعطیلات 24 دسمبر سے 8 جنوری تک ہوں گی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ وہ تعطیلات کے دوران بھی دستیاب ہوں گے۔ اس کے علاوہ دیگر ججز کی تعطیلات کی تفصیلات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی یکم جنوری سے 8 جنوری تک تعطیلات پر ہوں گے جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 3 جنوری سے 8 جنوری تک چھٹی پر ہوں گے۔

جسٹس طارق جہانگیری 24 دسمبر سے یکم جنوری تک چھٹی پر ہوں گے جبکہ جسٹس بابر ستار 31 دسمبر سے یکم جنوری تک تعطیلات پر ہوں گے۔ اسی طرح جسٹس ارباب محمد طاہر 31 دسمبر سے 8 جنوری تک چھٹی پر ہوں گے، اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان بھی آج سے 8 جنوری تک چھٹی پر ہوں گے۔

عدالت کی تعطیلات کے دوران عدالتی امور کے سلسلے میں مختلف انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔