ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں انٹرنیٹ سپیڈ بڑھانے کیلئے جدید کیبل منسلک 

پاکستان میں انٹرنیٹ سپیڈ بڑھانے کیلئے جدید کیبل منسلک 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران خان: انٹرنیٹ صارفین کیلئے اچھی خبر، پاکستان نے جدید دور کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی سب میرین کیبل "افریقا 2" کا افتتاح کر دیا ہے۔انٹرنیٹ اسپیڈ بڑھانے کے لیے جدید کیبل آئندہ چند روز میں منسلک کردی جائے گی۔

یہ ذیلی سمندری کیبل 45 ہزار کلومیٹر طویل ہے اور افریقہ، ایشیا سمیت یورپ کے 33 ممالک میں 46 کیبل لینڈنگ اسٹیشنز کو جوڑے گی۔

سب میرین افریقا 2 کا منصوبہ عالمی سطح پر سب سے زیادہ کارآمد کیبل منصوبوں میں سے ایک شمار کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے سے پاکستان کی بین الاقوامی انٹرنیٹ کی صلاحیت 10 ٹیرابائٹس فی سیکنڈ سے بڑھ کر 24 ٹیرابائٹس فی سیکنڈ تک پہنچ جائے گی۔

اس منصوبے کا مقصد پاکستان کی انٹرنیٹ سروسز کو بہتر بنانا اور عالمی سطح پر پاکستان کو مزید مستحکم اور قابل اعتماد انٹرنیٹ کی فراہمی فراہم کرنا ہے۔ یہ پاکستان کے لیے ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگا جو ملک کی ڈیجیٹل ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

 واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ پر پابندیوں اور سست روی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے عوام کو کنٹرول اور سینسر کرنے کی کوشش قرار دیا،گزشتہ دنوں گورنر پنجاب سلیم حیدر نے بھی اپنے ایک بیان میں مطالبہ کیا تھا کہ انٹرنیٹ کی رفتار کو تیز کیا جائے، ایک عرصے سے انٹرنیٹ کو سست کیا گیا ہے۔