ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قائداعظم ڈے کے موقع پر پنجاب پولیس کا سکیورٹی پلان فائنل

قائداعظم ڈے کے موقع پر پنجاب پولیس کا سکیورٹی پلان فائنل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:  پنجاب پولیس نے قائداعظم ڈے  کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ۔ ان ایام پر سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے گا اور مختلف حساس مقامات پر اضافی پولیس فورس تعینات کی جائے گی تاکہ عوام کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ قائداعظم ڈے اور کرسمس کے پروگرامز کی سکیورٹی کیلئے ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ پولیس کو ملک دشمن عناصر اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حساس گرجا گھروں اور اہم مقامات کی سکیورٹی کے لیے کمانڈوز اور سنائپرز کو تعینات کیا جائے گا تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ کرسمس کے دوران بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تمام مکاتب فکر کے رہنماؤں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلایا جائے گا۔

آئی جی پنجاب نے تمام آرپی اوز، ڈی پی اوز اور سی ٹی اوز کو سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے علاوہ خواتین شہریوں کی چیکنگ کے لیے لیڈیز پولیس اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے۔

پولیس حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ دونوں مواقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔