ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید دھند کے باعث حدنگاہ میں کمی, موٹروے ایم 2 ایم 3 اور ایم 4 بند

شدید دھند کے باعث حدنگاہ میں کمی, موٹروے ایم 2 ایم 3 اور ایم 4 بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹروے کی متعدد شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک دھند کے باعث بند کر دی گئی ہے۔ اسی طرح موٹروے ایم 3 سمندری سے درخانہ تک اور موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک بھی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ دھند میں سفر کرتے وقت گاڑیوں کی رفتار کم رکھی جائے اور تمام حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں۔

 موٹروے پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور بند راستوں کی طرف جانے سے گریز کریں۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ان راستوں پر کام کرنے والی ٹیمیں صورتحال کی نگرانی کر رہی ہیں اور ٹریفک کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔