ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پانچ ماہ کے دوران توقع سے کم بیرونی فنانسگ

Foreign Financing figures, City42, Pakistani economy,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   حکومت نے رواں سال 19 ارب 39 کروڑ ڈالرز کی بیرونی فنانسنگ کا تخمینہ لگا یا لیکن پانچ ماہ میں2 ارب 66 کروڑ 79 لاکھ ڈالرز کی غیر ملکی فنڈنگ حاصل ہوئی۔

 وزارت اقتصادی امور ڈویژن نے ایک رپورٹ جاریکی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ  نومبر میں94 کروڑ 42 لاکھ ڈالرز کی غیر ملکی فنانسنگ حاصل کی گئی،جولائی سے نومبر تک 2 ارب 57 کروڑڈالرز کا غیر ملکی قرضہ لیا گیا،پانچ ماہ میں 9 کروڑ 44 لاکھ ڈالرز کی گرانٹس موصول ہوئیں۔

 رپورٹ میں  کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ کو سعودی عرب کا پانچ ارب ڈالرز کا ڈیپازٹ نہیں مل سکا ،اس کے علاوہ وزارت خزانہ کو چین سے چار ارب ڈالرز کا سیف ڈیپازٹ بھی موصول نہیں ہوا ۔