عثمان خان: الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات سننے کیلئے ٹربیونل تشکیل دے دئیے ۔
خیبر پختونخوا بھر میں جمع کروائے گئے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی کو منظور یا مسترد کئے جانے کے متعلق اعتراضات کو پشاور ہائیکورٹ کے پانچ ججز بطور ٹربیونل جج اعتراضات سنیں گے۔
پنجاب میں جمع کروائے گئے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی کو منظور یا مسترد کئے جانے کے متعلق اعتراضات کو لاہور ہائیکورٹ کے 9 ججز بطور ٹربیونل جج سنیں گے۔
بلوچستان میں میں جمع کروائے گئے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی کو منظور یا مسترد کئے جانے کے متعلق اعتراضات کو بلوچستان ہائیکورٹ کے 2 ججز بطور ٹربیونل جج سنیں گے۔
اسلام آباد میں میں جمع کروائے گئے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی کو منظور یا مسترد کئے جانے کے متعلق اعتراضات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو جج سنیں گے۔
سندھ بھر میں میں جمع کروائے گئے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی کو منظور یا مسترد کئے جانے کے متعلق اعتراضات کو سندھ ہائیکورٹ کے 6 ججز سنیں گے۔
الیکشن کمیشن نے ٹربیونل ججز کی تقرری کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
الیکشن ٹربیونلز 3 سے 10 جنوری تک اعتراضات سنیں گے۔