ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاغذات نامزدگی مسترد  یا  قبول ہونے پر اعتراضات؛ ہائی کورٹوں کے 24 جج الیکشن ٹریبونل مقرر ہو گئے

Election Schedule. Scrutiny, Nomination Papers, Election 2024, Election Commission of Pakistan, Specia
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات سننے کیلئے ٹربیونل تشکیل دے دئیے ۔
خیبر پختونخوا بھر میں جمع کروائے گئے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی کو منظور یا مسترد کئے جانے کے متعلق اعتراضات کو پشاور ہائیکورٹ کے پانچ ججز بطور ٹربیونل جج اعتراضات سنیں گے۔ 
پنجاب میں جمع کروائے گئے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی کو منظور یا مسترد کئے جانے کے متعلق اعتراضات کو  لاہور ہائیکورٹ کے 9 ججز بطور ٹربیونل جج سنیں گے۔

بلوچستان میں میں جمع کروائے گئے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی کو منظور یا مسترد کئے جانے کے متعلق اعتراضات کو بلوچستان ہائیکورٹ کے 2 ججز بطور ٹربیونل جج سنیں گے۔
اسلام آباد  میں میں جمع کروائے گئے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی کو منظور یا مسترد کئے جانے کے متعلق اعتراضات کو  اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو جج سنیں گے۔ 

سندھ بھر میں میں جمع کروائے گئے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی کو منظور یا مسترد کئے جانے کے متعلق اعتراضات کو  سندھ ہائیکورٹ کے 6 ججز سنیں گے۔
الیکشن کمیشن نے ٹربیونل ججز کی تقرری کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
الیکشن ٹربیونلز 3 سے 10 جنوری تک اعتراضات سنیں گے۔