راؤ د دلشاد: الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کے لیے نامزد امیدواروں کی سکروٹنی کا شیڈول جاری کردیا ۔ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل 26 دسمبر سے شروع گا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی سکروٹنی کے شیدول میں سیاسی جماعتوں کی جو فہرست ریلیز کی گئی ہے اس میں پاکستان تحریک انصاف کا نام شامل نہیں ہے کیونکہ اس کو امٹرا پارٹی الیکشن بروقت نہ کروانے کے سبب سیاسی پارٹی کی حیثیت سے انتخابی عمل میں شامل ہونے کی اجازت نہیں ملی۔
الیکشن کمیشن کے اتوار کے روز جاری کئے گئے نوٹس کے مطابق سیاسی جماعتوں کی ترجیحی فہرست میں شامل امیدواروں کی ہی سکروٹنی ہوگی ۔سیاسی جماعتوں کی ترجیحی فہرست میں شامل نہ ہونےوالے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد تصور کیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ سکروٹنی شیڈول کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی نامزد امیدوار خواتین کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 26 دسمبر کو ہوگی۔
تحریک لبیک پارٹی TLP اور جماعت اسلامی کی امیدوار خواتین کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 27 دسمبر کو ہوگی۔
پی ٹی آئی نظریاتی ،مسلم لیگ ق ،استحکام پاکستان پارٹی،مرکزی مسلم لیگ ،جمعیت علمائے اسلام پاکستان اور پاکستان نظریاتی پارٹی کی خاتون امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 28 دسمبر کو ہوگی۔
ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق سکروٹنی شیڈول کے مطابق جنرل نشستوں کے امیدوار اعتراضات متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کروائیں گے۔
مخصوص نشستتوں کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات صرف دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب،لاہور میں داخل کروائے جاسکتے ہیں، خواتین و اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں پر اعتراض دائر کرنے کے خواہشمند شیڈول کے مطابق تاریخ پر اعتراض دائر کریں۔