محسن نقوی کے لاہور کیتھیڈرل میں کرسمس دعائیہ تقریب میں شرکت

24 Dec, 2023 | 10:44 PM

This browser does not support the video element.

سٹی42:  لاہور کے کیتھیڈرل چرچ آف ریسرکشن میں کرسمس کے حوالے سے دعائیہ تقریب  (ہولی ماس)جاری ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ  ٰپنجاب محسن نقوی بھی دعائیہ تقریب میں شریک ہیں۔ 
نگراں وزیر اعلیٰ سید محسن رضا نقوی کرسمس کی  خوشیوں میں  مسیحی برادری کے ساتھ   دینے کی غرض سے خصوصی دعائیہ تقریب میں شرکت کے لئے لاہور کیتھیڈرل پہنچ گئے۔تقریب میں  محسن نقوی کو  مہمان خصوصی  کی حیثیت دی گئی۔

مال روڈ ، کیتھیڈرل چرچ میں کرسمس کے حوالے سے دعائیہ تقریب میں وزیر اعلیٰ کےمشیر کھیل وہاب ریاض ،صوبائی وزیر محمکہ اوقاف بیرسٹر سید اظفر علی ناصر  بھی محسن نقوی کے ساتھ شریک ہیں۔ تقریب میں بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد، ڈی سی رافعہ حیدر ،ڈی آئی جی آپریشن علی ناصر رضوی ، صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عامر میر  بھی شریک ہیں۔

دعائیہ تقریب میں مسیحی برادری کے مرد، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مسیحی برداری کے ساتھ ملکر کرسمس کا کیک کاٹا.
تقریب میں صوبائی وزراء منصور قادر،عامر میر،اظفر علی ناصر،بلال افضل،ابراہیم مراد،مشیر وہاب ریاض،انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،کمشنر لاہورڈویژن،سی سی پی او،سیکرٹری اوقاف،سیکرٹری اطلاعات،سیکرٹری انسانی حقوق واقلیتی امور،ڈپٹی کمشنراورمسیحی برادری کی سرکردہ شخصیات بھی اس موقع پر موجو د تھیں۔

حضرت عیسیٰ آپ کے ہی نہیں ہمارے بھی ہیں، محسن نقوی

کیتھیڈرل میں دعائیہ تقریب سے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ حضرت عیسیٰ آپ کے ہی نہیں ہمارے بھی ہیں۔ ہمارا خدا ایک ہے اور ہم اسی کی عبادت کرتے ہیں۔ہمارا ملک آپ کے کے بغیر نامکمل ہے۔

 اپنی گفتگو کے آغاز میں محسن نقوی نے کہا، سب سے پہلے تمام مسیحی برداری کو مبادک پیش کرتا ہوں ۔ ہم سب کا خداایک ہی ہے ہم سب ایک خدا کی ہی عبادت کرتے ہیں ۔ میں بہت شرمندہ ہوتا ہوں جب ہم اپنے رسول کے پیغام کو بھول جاتے ہیں۔
 آخر میں ہمارا فرض ہے  آپ کو سیکیورٹی فراہم کرنا ۔ ہمیں پورا سال یونائیٹڈ  رہنا ہے۔
 کرسمس کے حوالے سے منعقد کی گئی خصوصی دعائیہ تقریب میں  پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی گئی اور  وزایرعلی پنجاب محسن نقوی کیلیے خصوصی دعا کروائی گئی۔

مزیدخبریں