فیصل آباد میں سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خاں کی گاڑی گنے کی ٹرالی سے ٹکرا گئی اور پیچھے سے اپنے ہی محافظوں کی گاڑی نے بھی ٹکر مار دی۔
فیصل آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق فیصل آباد سے لاہور روانہ ہونے کے بعد سدھار بائی پاس کے قریب رانا ثنااللہ خاں کی گاڑی گنے کی ٹرالی سے ٹکرا گئی، اس حادثہ کے ساتھ ہی رانا ثنا اللہ کی گاڑی کے پیچھے آنے والے محافظوں کی گاڑی کا ڈرائیور بروقت بریک نہ لگا سکا اور وہ اس گاڑی نے رانا ثنا اللہ کی گاڑی کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔
رانا ثنا اللہ کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ سدھار بائی پاس پر واقع ڈیرے سے تقریبا دو کلو میٹر کے فاصلے پر پیش آیا ، حادثہ معمولی نوعیت کا تھا ، رانا ثنااللہ خان بذریعہ موٹروے لاہور روانہ ہو گئے۔