ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ذکا اشرف کی آسٹریلیا روانگی موخر ہونے کی وجہ سامنے آگئی

 ذکا اشرف کی آسٹریلیا روانگی موخر ہونے کی وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی :  پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ چوہدری ذکا اشرف کی آسٹریلیا روانگی موخر ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بورڈ سے کھیل کی ترقی کے لیے مجوزہ پلان طلب کرلیا۔ پی سی بی جلد مجوزہ پلان منظوری کے لیے وزیر اعظم کو بھجوائے گا، مجوزہ پلان میں مینز اور ویمنز کی ٹی ٹین لیگ کا انعقاد شامل ہے، پلان میں کرکٹ آسٹریلیا اور پی سی بی کے درمیان مینز اور ویمنز کے دو طرفہ مقابلوں میں اضافے کی تجویز شامل کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مڈل سیکس کاونٹی کی مینز اور ویمنز ٹیموں کی ٹی ٹین لیگ کے لئے پاکستان آمد کا معاملہ بھی پلان میں شامل کیا گیا ہے۔ 

ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری لئے مقامی سطح پر اقدامات بھی مجوزہ پلان میں شامل ہوں گے، کرکٹ انفرااسٹرکچر کی بہتری کی تجاویز بھی پلان میں شامل ہیں۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعدپی سی بی مجوزہ پلان پر عمل درآمد شروع کرے گا، وزیر اعظم کو مجوزہ پلان بھجوانے کے بعد چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف آسٹریلیا کے لیے اڑان بھریں گے۔